ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر کسی ممکنہ ڈيل تک پہنچنے کے ليے آج 26 فروری کو جنیوا میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کی ملاقات جاری ہے۔ امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ماننا ہے کہ ایران ایٹم بم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم تہران حکومت کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔ ٹرمپ دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر کسی سمجھوتے تک نہ پہنچا جا سکا تو وہ ایران پر حملہ کر سکتے ہیں۔