You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
لبنان
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
ایران اور لبنان میں سی آئی اے کے ایجنٹ گرفتار، امریکی حکام کا اعتراف
امریکی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ لبنان میں شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور ایرانی انٹیلی جنس نے اپنی صفوں میں ایسے مخبروں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا ہے، جو امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے لیے کام کر رہے تھے۔
لبنان سے شام کے لیے اسلحے کی اسمگلنگ میں نمایاں اضافہ
شام میں صدر بشار االاسد کے خلاف احتجاجی تحریک طول اختیار کرتی جارہی ہے اور ایسے میں بالخصوص لبنان سے شام کو غیر قانونی طور پر چھوٹے خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں کی سپلائی میں بھی نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔
ايک امريکی مسجد، جو مسجد نظر نہيں آتی
امريکہ کے شہر اوہايو کے مضافات ميں جہاں اناج کے کھيت ختم ہوتے ہيں، ايک سفيد عمارت واقع ہے۔ اس عمارت کا ڈيزائن بہت پر کشش ہے ليکن اسے جس مقصد کے ليے استعمال کيا جا رہا ہے، وہ اس سے صحيح طور پر مطابقت نہيں رکھتا۔
جنوبی لبنان کی پہاڑیوں میں چھپے خاموش قاتل
جنوبی لبنان کی سبز اور سرخ کھیتوں سے ڈھکی خوبصورت پہاڑیاں جھلسا دینے والی گرمی میں بھی انتہائی سحر انگیز دکھائی دیتی ہیں مگر گزشتہ پانچ برسوں سے ان میں کلسٹر بموں اور بارودی سرنگوں کی شکل میں موت چھپی بیٹھی ہے۔
آزاد فلسطینی ریاست کے لیے درخواست کی تاریخ کا اعلان
فلسطینی حکام کے مطابق فلسطینی ایک آزاد ریاست تسلیم کیے جانے سے متعلق اپنی درخواست 20 ستمبر کو اقوام متحدہ میں جمع کرادیں گے۔
لبنان میں عربی خطاطی کے فروغ کی کوششیں
لبنان کے کچھ خطاط اپنے خوبصورت عربی رسم الخط کے تحفظ کرنے کیلیے کوشاں ہیں لیکن اب ان کا مقابلہ نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی ہے۔ ملک کے مشہور خطاط محمود بایون کی خطاطی کے نمونوں کی نمائش امریکہ اور ایران میں بھی ہو چکی ہے۔
رفیق حریری کا قتل: گرفتاریوں کے لیے وارنٹ جاری
اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ عدالت نے لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے حوالے سے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں حزب اللہ کے بعض ارکان کے نام بھی شامل ہیں۔
190511 Syrien Libanon Flüchtlinge
شام کے ابتر حالات سے تنگ آئے ہوئے شہری ہمسایہ ملک لبنان کا رخ کر رہے ہیں۔ بیروت حکومت کے لیے ان مہاجرین کو اشیائے ضرورت فراہم کرنا زیادہ بڑا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اسے خدشہ ہے کہ شام کے مذہبی فسادات لبنان بھی پہنچ سکتے ہیں۔
یوم النکبہ: اسرائیلی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک
فلسطین، لبنان اور شام کی اسرائیل کے ساتھ ملحقہ سرحد پر جمع ہونے والے مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ یوم النکبہ اسرائیلی ریاست کے قیام کے خلاف ہر سال منایا جاتا ہے۔
لبنان اور شام سے متعلق وکی لیکس کا انکشاف
وکی لیکس کی جانب سے خفیہ امریکی سفارتی کیبلز میں انکشاف ہوا ہے کہ شام میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے پیچھے پڑوسی ملک لبنان کی سابق حکومت کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے۔
لیبیا کا بحران: سخت ایکشن کی امریکی تجویز
لیبیا میں معمر قذافی کی حامی فوج باغیوں کے گڑھ بن غازی پر قبضے کے لیے نگاہیں جمائے ہوئے ہے تو دوسری جانب امریکہ نے شہری آبادی کو بچانے کے لیے نو فلائی زون کے متبادل کے طور پر سخت فوجی ایکشن کی تجویز پیش کی ہے۔
عرب دنیا ’بہار‘ کی دہلیز پر؟: ڈوئچے ویلے کا تبصرہ
مشرق وسطیٰ میں ابال آ رہا ہے، آثار قابل یقین ہیں۔ عوامی طیش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاکھوں انسان سڑکوں پر ہیں۔ کیا ’سپرنگ آف عریبیہ‘ کہلا سکنے والی تبدیلی کا وقت آ گیا ہے؟ خطے کی تازہ ترین صورت حال پر ڈوئچے ویلے کا تبصرہ:
حزب اللہ کے حمایت یافتہ میقاتی نئے لبنانی وزیراعظم نامزد
حزب اللہ کے حمایت یافتہ سنی رہنما نجیب میقاتی کو نئے وزیراعظم کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب اس نامزدگی کے خلاف ملک بھر میں سابق وزیر اعظم سعد حریری کے حامیوں کے مظاہرے جاری ہیں۔
ٹریبیونل حریری کے قاتلوں کو بے نقاب کرے گا، اوباما
امریکی صدر باراک اوباما نے رفیق الحریری قتل کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے خصوصی ٹریبینول کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے اعلان کو اس قتل کا معمہ حل کرنے کی جانب ایک پیشرفت قرار دیا ہے۔
سعدی حریری کے لیے وزارت عظمیٰ مشکل ہوتی ہوئی
لبنان کا سیاسی بحران کس کروٹ بیٹھتا ہے، یہ ایک مشکل سوال ہے لیکن سیاسی عدم استحکام بدستور گہرا ہوتا جارہا ہے۔ حریری کی عبوری وزارت عظمیٰ کو بھی اپوزیشن کی تنقید کا سامنا ہے۔
حزب اللہ نے لبنان حکومت چھوڑ دی
حزب اللہ نے لبنان کی مخلوط حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی ہے جس کے سبب لبنانی حکومت گر گئی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب ملکی وزیراعظم سعد حریری واشنگٹن کے دورے پر تھے۔
حزب اللہ کے متوقع استعفے، لبنان حکومت خطرے میں
حزب اللہ اور اس کے حلیفوں کی طرف سے لبنان کی کابینہ سے متوقع استعفوں کے باعث وزیراعظم سعد الحریری کی مخلوط حکومت شدید خطرات سے دوچار ہے۔ لبنان میں سیاسی ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے وزراء جلد استعفی پیش کردیں گے۔
’ورلڈ چیمپئین آف اوپرا‘ ڈومنگو کی 35 سو ویں پرفارمنس
ویانا میں اوپرا گائیگی کی دنیا میں بہت زیادہ شہرت حاصل کرنے والے ہسپانوی ستارے پلاسیڈو ڈو منگو کی 3500 ویں پرفارمنس ۔
لبنان میں بڑھتا سیاسی تناؤ، سعودی اور شامی رہنماؤں کی ملاقات
سعودی اور شامی رہنما لبنان میں سن 2005ء میں قتل ہونے والے وزیراعظم رفیق حریری کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تحقیقات کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں آج اتوار کے روز ملاقات کر رہے ہیں۔
ایرانی صدر کا دورہ لبنان ، ’امریکہ کے لئے ایک پیغام‘
لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر کا حالیہ دورہء لبنان امریکی حکومت کے لئے یہ پیغام ہے کہ علاقائی سطح پر ایران ایک اہم طاقت ہے اوراسے کسی بھی طور نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
احمدی نژاد کا لبنانی،اسرائیلی سرحدی علاقےکا دورہ
اسرائیل نے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے لبنان اور اسرائیل کے مابین جنوبی سرحدی علاقوں کے دورے کو اشتعال انگیز قراردیا ہے۔ احمدی نژاد نے اپنے دو روزہ دورہء لبنان کے آخری دن جمعرات کو اس سرحدی علاقے کا دورہ کیا۔
احمدی نژاد: لبنان کا پہلا سرکاری دورہ
ايران کے صدر محمود احمدی نژاد آج اپنے دو روزہ دورے پر لبنان پہنچے ہيں۔ يہ اُن کا لبنان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
احمدی نژاد کا متنازعہ دورہء لبنان: ایران کیا چاہتا ہے؟
ایرانی صدر محمود احمدی نژاد ماہرین کی طرف سے متنازعہ قرار دئے جانے والے اپنے ایک دورہء لبنان پر بدھ کو بیروت پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ اسرائیل کے ساتھ لبنانی سرحدی علاقے کا دورہ بھی کریں گے۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی جھڑپ میں پانچ افراد ہلاک
اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی جھڑپ کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسے اسرائیل اور لبنان میں حزب اللہ کے درمیان 2006ء کی لڑائی کے بعد ہونے والے خطرناک ترین محاذ آرائی کہا جا رہا ہے۔
کلسٹر بموں پر بین الاقوامی پابندی کی شروعات
کئی اہم بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں اور اقوام متحدہ کی جانب سے کلسٹر بموں کی پروڈکشن اور فروخت پر پابندی کے بین الاقوامی کنوینشن کے نفاذ پر خیر مقدم سامنے آیا ہے۔ اس ین الاقوامی کنوینشن کا اطلاق آج سے ہو رہا ہے۔
شام لبنان کشیدگی: شاہ عبداللہ، بشار الاسد بیروت میں
مشرق وسطیٰ کی ہمسایہ عرب ریاستوں شام اور لبنان کے مابین کشیدگی کے پس منظر میں شامی صدر بشار الاسد اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ لبنانی قیادت کے ساتھ مصالحتی مشاورت کے لئے ایک مشترکہ مشن پر جمعے کو بیروت پہنچ گئے۔
وینس فلم فیسٹول کا آغاز نتالی پورٹمین کی فلم سے
فلم دنیا کے قدیم ترین فیسٹول میں بہترین ایوارڈ کو سنہرا شیر یا گولڈن لائن کہا جاتا ہے۔ یہ فیسٹول اٹلی کے تاریخی اور سیاحوں کے من پسند شہر وینس میں منعقد کیا جاتا ہے۔
جنوبی لبنان میں تناؤ، اقوام متحدہ کی تنقید
جنوبی لبنان میں مقامی لوگوں اوراقوام متحدہ کے امن معائنہ کاروں کے مابین حالیہ تنازعہ پر سلامتی کونسل نے شدید مذمت کی ہے۔
حزب اللہ کے ’بانی‘ فضل اللہ انتقال کر گئے
لبنان کے معروف شعیہ عالم آیت اللہ محمد حسین فضل اللہ انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں شدت پسند گروپ حزب اللہ کی تشکیل میں اہم محرک خیال کیا جاتا ہے۔ ان کی عمر 74 برس تھی۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان ’حموس‘ کی جنگ
اسرائیل اور لبنان کے درمیان بڑی مقدار میں ایک روایتی کھانا حموس تیار کرنے کی جنگ مسلسل جا ری ہے۔ اپنے ایک تازہ دعوے میں لبنان نے حموس کی تیاری کے سلسلے میں اسرائیل کا بنایا ہوا ریکارڈ توڑ دینے کا اعلان کیا ہے۔
لبنان: سیاسی تبدیلیوں کے اثرات موسیقی پر
لبنان میں بہت سے غیر روایتی میوزک گروپس موجود ہیں لیکن کسی نے بھی نوجوانوں کو’مشرو تھری لیلیٰ‘ کی طرح متاثر نہیں کیا۔ ان کے گیتوں میں لبنان کے نوجوانوں کی زندگی کا تذکرہ ہوتا ہے اور بہت حد تک یہ گیت سیاسی بھی ہوتے ہیں۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت کی نائٹ لائف
بیروت اپنے کلبوں اور کافے کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ یہاں ہر طبقے کے لئے کچھ نہ کچھ تفریح کا سامان موجود ہے۔
لبنان میں پارلیمانی مشاورت کا نیا دَور
لبنان کے نامزد وزیر اعظم سعد الحریری نے جمعرات سے پارلیمانی مشاورت کے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کا مقصد نئی لبنانی حکومت کی تشکیل ہے جو طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہے۔
اسرائیل پر راکٹ حملے: نیتن یاہو کا لبنان کو انتباہ
لبنان کی سرزمین سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد دونوں ریاستوں کے مابین کشیدگی کا خطرہ ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ان حملوں کے لئے لبنان کی حکومت کو ذمے دار ٹھہرایا ہے۔
لبنان: سعد حریری حکومت سازی سے دستبردار
لبنان کے نامزد وزیر اعظم سعد حریری نے اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باعث حکومت سازی سے دست بردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اِس سےلبنان کے اندر سیاسی تعطل بڑھے گا اور ملک میں تشدد کی فضا پیدا ہوسکتی ہے۔
لبنان میں پارلیمانی الیکشن، ووٹنگ جاری
لبنان میں پارلیمانی انتخابات کے لئےآج اتوار کے روز عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ حزب اللہ اور اس کی اتحادی جماعتوں کی ممکنہ کامیابی کے نتیجے میں لبنان کے لئے امریکی فوجی امداد میں نمایاں کمی کے امکانات ہیں۔
نائب امریکی صدر بائیڈن کا دورہِ لبنان
نائب امریکی صدر جو بائیڈن نے آج بیروت میں لبنانی صدر مِشیل سلیمان سے ملاقات کی۔ بائیدن نے لبنان میں جمہوریت اور خودمختاری کے لئے امریکہ کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
امریکی وزیر خارجہ کا دورہ عراق اور لبنان
ہلیری کلنٹن اپنے دورہ مشرق وسطیٰ کے بعد واشنگٹن پہنچ چکی ہیں۔ امریکی انتظامیہ علاقائی تنازعات اور مسائل کے حل کے لئے ایران اور شام کو امن عمل میں شامل کرنے کی خواہاں ہے
ہلیری کلنٹن کا دورہ لبنان
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا دورہ عراق اور لبنان یہ ثابت کرتا ہے کہ نئی امریکی حکومت کی مشرق وسطی پالیسی بالکل واضع ہے۔
لبنان اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات بحال
شام اور لبنان کے درمیان ساٹھ برسوں کے بعد سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔ سفارتی تعلقات بحال کرنے سے متعلق تاریخی مسوّدے پر بدھ کے روز دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دستخط کیے۔
لبنان میں تازہ ترین بم دھماکے کے بعد قومی مصالحتی عمل خطرے میں
ٹریپولی میں لبنانی فوج کی ایک بس پر ہونے والے بم حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں گزشتہ دو ماہ کے اندر لبنانی فوجی دستے پر دوسری بار حملہ ہوا ہے۔
لبنان اور شام کے درمیان مذاکرات: ایک نئے دور کا آغاز؟
شام اور لبنان کے درمیان آج سے ایک دو روزہ اجلاس کا آغاز ہو رہا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک درمیان کئی برس سے منقطع سفارتی تعلقات بحال کرنااور حالات کو معمول پر لانا بتایا جا رہا ہے۔
لبنان امن معاہدہ، نئی متحدہ حکومت میں حزب اللہ کو ویتو کا حق
عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کے بعد لبنانی سیاسی حریف ایک تاریخی معاہدہ پر متفق ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں جنرل مشائل سلیمان کو نیا صدر بھی نامزد کر دیا گیا ہے۔ متوقعے طور پر وہ اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایئں گے۔
لبنان میں خون ریز جھڑپیں اور فوج کی مداخلت
جہاں شعیہ حزب اختلاف حزب اللہ اور حکومتی حامیوں کے مابین چھ روز سے جاری خوں ریز جھڑپوں کے بعد ملکی فوج نے پہلی مرتبہ مداخلت کی ہے۔
لبنان ایک نئے سیاسی بحران کی لپیٹ میں
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے قریب عیسائی آبادی والے علاقے ’بعبدا‘ میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں فوج کا ممکنہ سربراہ جنرل فرانسوئس الحاج سمیت 5، افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
لبنان سربراہ مملکت کے بغیر
شام نواز صدر ایمیل لاہود اپنی مدتِ صدارت ختم ہو جانے کے بعد صدارتی محل چھوڑ کر چلے گئے ہیں جبکہ ابھی اُن کے جانشین کا انتخاب عمل میں نہیں آ سکا۔ یوں عملاً اِس وقت لبنان میں کوئی بھی سربراہِ مملکت کے عہدے پر نہیں ہے۔ اِس سے پہلے پارلیمان کی جانب سے نئے صدر کے انتخاب کی کوشش بھی ناکام رہی کیونکہ شام نواز اپوزیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سے کورم پورا نہیں ہو سکا تھا۔
لبنان میں ایک بین الاقوامی ٹرائی بیونل کے قیام کی منظوری
لبنان میں ملکی کابینہ نے سابق وزیر اعظم رفیق الحریری کے قتل کی تحقیقات کےلئے ایک بین الاقوامی ٹرائی بیونل کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ حزب اللہ کے مستعفی ہو جانے والے وُزراء کی شرکت کے بغیر کیا گیا۔ ایسے میں خدشہ ہے کہ امریکہ نواز وزیر اعظم فُواد سِنیورا کے شام مخالف دھڑے اور حزب اللہ اور سربراہِ مملکت ایمیل لاہود کے گرد جمع شام نواز کیمپ کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
لبنان میں تشدد کے واقعات میں اضافے کے خطرات
لبنانی وزیر صنعت Pierre Gemayel کے قتل کے بعد لبنان میں نئے سرے سے تشدد کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ مقتول وزیر کو جمعرات کے روز بیروت میں سپردِ خاک کیا جا رہا ہے۔ اِس موقع پر ہزارہا شام مخالف مظاہرین کی موجودگی متوقع ہے۔
لبنان سے اسرائیلی دستوں کا انخلاء مکمل
اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کے جنگ بندی سمجھوتے کی ایک اہم شرط کو پورا کر دیا ہے۔ گذشتہ شب دو بج کر تیس منٹ پر آخری اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں باقی ماندہ اسرائیلی فوجیوں کو لے کر اسرائیل روانہ ہو گئیں۔ ان اسرائیلی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں پر سوار فوجی خوشی کا اظہار کر رہے تھے کہ وہ اتوار کے روز غروب ِ آفتاب کے بعد سے شروع ہونےوالے یہودیوں کے سب سے بڑے تہوار یومِ کِپور پر اپنے اپنے گھروں میں ہوں گے۔
لبنان امن مشن میں چین کی شرکت
اِس سال کے آغاز پر چین نے انپے 180 امن فوجی لبنان بھیجے تھے جبکہ اب چینی حکومت نے اپنے اِن فوجیوں کی تعداد بڑھا کر ایک ہزار کر دی ہے۔ چین کے لبنان اور اسرائیل دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ بیجنگ کے بین الاقوامی تعلقات کے ایک ماہر ژِن کان رونگ کے مطابق چین امن فوجی بھیج کر یہ دکھانا چاہتا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر چین دُنیا میں اپنی ذمہ داری سنبھالنے کےلئے تیار ہے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 9
اگلا صفحہ