1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

محبت میں ناکامی ، بدلے میں پالتو کتا مار ڈالا

3 اکتوبر 2019

امریکی ریاست میسوری میں ایک شخص کو اپنی گرل فرینڈ سے بدلہ لینے کے لیے  اس کی سہیلی کے کتے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے کے جرم میں نو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/3Qh4Z
Griechenland, Athen: Großbrand in Griechenland
تصویر: picture-alliance/A. Vafeiadakis

انڈریو نیپر نامی اس شخص نے اپنی گرل فرینڈ کی سہیلی کے کتے کو قتل کرنے کے بعد اس پالتو جانور کی لاش کو اس کی مالکہ کے گھر کے باہر چھوڑ دیا اور بعد میں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ سنیپ چیٹ پر اس خاتون کو ایک پیغام میں لکھا،'' لگتا ہے کہ آج تمہارا مشکل دن گزر رہا ہے۔‘‘

عدالت نے کیپ گرآرڈیو کے رہائشی انڈریو نیپر کو جانور کے ساتھ زیادتی کرنے، اس کو چوری کرنے اور اپنی گرل فرینڈ کا پیچھا کرنے کے جرم میں نو سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ کتے کی مالکہ نے گھر کے  دروازے پر دستک ہونے پر جب دروازہ کھولا تو اسے کچرے کے لفافے میں اپنے کتے کی لاش کے ٹکڑے ملے۔ اس خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انڈریو اور اس کی سہیلی کچھ عرصے تک ملتے جلتے رہے۔ جب انڈریو نے اس کی سہیلی کا پیچھا کرنا اور اسے تنگ کرنا شروع کیا تو انہوں نے پولیس کو شکایت درج کی تھی۔ کتے کی مالکہ کی رائے میں پولیس کو شکایت درج کرانے کی وجہ سے انڈریو نے اس کے کتے کو مار ڈالا۔

ب ج، ک م (نیوز ایجنسیاں)