جرمنی: 13 سالہ لڑکا چاقو کے وار سے ہلاک، والد زیرِ حراست
28 مارچ 2026
جرمنی کے ایک مغربی شہر وٹن میں ایک 13 سالہ لڑکا چاقو کے وار سے ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکے کے والد کو بطور مشتبہ قاتل حراست میں لے لیا گیا ہے۔
جرمنی میں چاقو حملے کے دو مختلف واقعات، دو ہلاک دو زخمی
جرمنی میں چاقو سے حملہ: دو افراد کے مبینہ قاتل افغان شہری کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع
جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس ترجمان نے بتایا کہ لڑکے کی والدہ اور اس کی نو سالہ بہن بھی اس حملے میں شدید زخمی ہوئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق، جھگڑا ایک رہائشی عمارت کے اندر شروع ہوا جو بعد میں سڑک تک جا پہنچا، جہاں فوری طبی امداد کے باوجود لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس کی بہن اور والدہ کو موقع پر ہی ہنگامی طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ کے بارے میں فی الحال مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
مشتبہ شخص پولیس کی تحویل میں ہے اور توقع ہے کہ اسے جلد ہی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔