1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی فوجی اور سیاسی قیادت کی سفارتی محاذ پر دوہری کاوشیں

مقبول ملک اے ایف پی کے ساتھ
20 اپریل 2026

پاکستان کی فوجی اور سیاسی قیادت نے نئے امریکی ایرانی امن مذاکرات کو ممکن بنانے کے لیے بیک وقت دو محا‌ذوں پر جو سفارتی کوششیں کیں، وہ مقصد کی اہمیت اور وقت کی کمی کے باوجود فرائض کی باہمی تقسیم کی ایک متاثر کن مثال تھی۔

https://p.dw.com/p/5CTyt
دائیں سے بائیں: پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر، امریکی صدر ٹرمپ اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف
دائیں سے بائیں: پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر، امریکی صدر ٹرمپ اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریفتصویر: Pakistan's Prime Minister Office/AFP

پاکستان کی طرف سے ایران جنگ میں امریکہ اور ایران کے مابین تاریخی براہ راست امن مذاکرات کے پہلے دور کی میزبانی کی جا چکی ہے، جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا، لیکن اسلام آباد حکومت نے تہران اور واشنگٹن کو کسی جنگ بندی ڈیل تک لانے کے لیے اپنی جو مسلسل سفارتی کاوشیں جاری رکھیں، یہ انہی کا ثمر ہے کہ اب پاکستانی دارالحکومت میں ہی امریکہ اور ایران کے مابین براہ راست امن مکالمت کا ایک نیا دور ہونے والا ہے۔

ایران کے خلاف امریکہ کی تازہ کارروائی کے بعد جنگ بندی کے مستقبل پر سوالیہ نشان

اٹھائیس فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے ساتھ شروع ہونے والی ایران جنگ میں تہران کی طرف سے اسرائیل پر اور خلیجی عرب ریاستوں میں امریکی عسکری اور اقتصادی مفادات پر جو جوابی حملے کیے جاتے رہے، انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف اس جنگ کو مشرق وسطیٰ کی جنگ میں بدل دیا تھا۔

دائیں سے بائیں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف
دائیں سے بائیں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریفتصویر: Andrew Harnik/Getty Images/AFP

فوجی اور سیاسی قیادت میں فرائض کی تقسیم

پاکستان میں وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے خطے میں جنگ بند کروانے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو کم وقت میں زیادہ نتیجہ خیز بنانے کے لیے اسلام آباد نے اپنے سیاسی مذاکراتی ہدف کے طور پر مشرق وسطیٰ کے خطے کو دو حصوں میں تقسیم کر لیا تھا۔

امریکی مذاکرات کار پاکستان جا رہے ہیں، ٹرمپ

ایک طرف فیلڈ مارشل عاصم منیر تین روزہ دورے پر ایران گئے، جہاں انہوں نے ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں اور ایران کو اس بات کا قائل کرنے کی مسلسل کاوشیں کیں کہ تہران کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر لوٹ آنا چاہیے۔

دوسری طرف پاکستان کی سیاسی حکومت کے سربراہ کے طور پر وزیر اعظم شہباز شریف اس لیے خطے کے تین دوست ممالک کے کئی روزہ دورے پر روانہ ہو گئے کہ سعودی عرب، قطر اور ترکی جا کر ان علاقائی طاقتوں کو قائل کر سکیں کہ وہ بھی واشنگٹن اور تہران کے مابین امن مذاکرات کے نئے دور کے انعقاد کو ممکن بنانے میں مدد کریں۔

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھتصویر: Saudi Press Agency/REUTERS

پاکستانی سفارت کاری میں تیزی لیکن امریکہ اور ایران میں تناؤ برقرار

ساتھ ہی شہباز شریف کے اس دورے کا مقصد یہ بھی تھا کہ خلیجی عرب ممالک میں ایران جنگ میں تہران کے اب تک کے رویوں سے متعلق پائے جانے والے عدم اطمینان اور خدشات کو بھی دور کیا جا سکے۔

مربوط اور 'جڑواں‘ دورے

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے ان حالیہ غیر ملکی دوروں کے بارے میں اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ یہ دونوں بیرونی دورے دراصل ایسے مربوط لیکن جڑواں دورے تھے، جو اس بات کا ثبوت بھی تھے کہ پاکستان میں حکومت کے ساتھ مل کر عسکری قیادت بھی جو مسلسل سیاسی مذاکراتی کوششیں کر رہی ہے، جس کے لیے ماہرین اکثر 'ہائبرڈ رجیم‘ کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں، وہ پاکستانی نقطہ نظر سے بہت مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستانی فوج: خطرات اور سوالات

فوجی وردی میں ملبوس عاصم منیر تہران میں ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے ساتھ، سولہ اپریل کو لی گئی ایک تصویر
فوجی وردی میں ملبوس عاصم منیر تہران میں ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے ساتھ، سولہ اپریل کو لی گئی ایک تصویرتصویر: Hamed Malekpour/Islamic Consultative Assembly News Agency/AP Photo/dpa/picture alliance

اس بارے میں اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک نیشنل ڈائیلاگ فورم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شہریار خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک ہی مقصد کے لیے توانائیوں کو دو ذیلی سمتوں میں بیک وقت لیکن باہم مربوط انداز میں استعمال کرنے کے باقاعدہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں جنگ: شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

شہریار خان نے کہا، ''توانائیوں کے اس مربوط استعمال سے حاصل ہونے والے نتائج کو مزید آگے تک لے جانے کے لیے ان کی رفتار میں اضافہ ضروری ہے۔‘‘

نئے امن مذاکرات کے لیے عاصم منیر کے دورہ ایران کی اہمیت

ایک اعلیٰ پاکستانی اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کیے جانے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا، ''اس طرح کے حالات میں فیصلہ کرنے والی طاقت ملک کی سیاسی قیادت نہیں ہوتی، بلکہ یہ کام فوجی لیڈرشپ کرتی ہے۔‘‘

سول لباس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، بائیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ، تہران میں پندرہ اپریل کو لی گئی ایک تصویر
سول لباس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، بائیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ، تہران میں پندرہ اپریل کو لی گئی ایک تصویرتصویر: Iranian Foreign Ministry/UPI/newscom/picture alliance

پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں ثالثی پر بھارت ناراض کیوں؟

اس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں 11 اپریل ہفتے کے روز اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اعلیٰ نمائندوں کے مابین جو تاریخی مذاکرات ہوئے، ان کے دوران کمرے میں موجود پاکستانی ثالثوں میں سے ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی تھے۔

اس اعلیٰ پاکستانی اہلکار نے بتایا کہ اسلام آباد امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں فوج کے سربراہ عاصم منیر کے دورہ ایران نے بہت اہم کردارا دا کیا۔

ایران جنگ سے کس کو برتری ملی، کس کا اثر و رسوخ کم ہوا؟

''معاہدہ تقریباﹰ ہو چکا ہے۔ پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ہی وہ واحد شخصیت ہیں، جو ایرانی قیادت کو کوئی ڈیل طے کر لینے کا قائل کر سکتے ہیں۔ اس کی وجہ بہت زیادہ اعتماد ہے۔‘‘

ادارت: جاوید اختر

پاکستان، ایرانی امریکی مذاکرت کے دوسرے دور کے لیے کوشاں

Maqbool Malik, Senior Editor, DW-Urdu
مقبول ملک ڈی ڈبلیو اردو کے سینیئر ایڈیٹر ہیں اور تین عشروں سے ڈوئچے ویلے سے وابستہ ہیں۔