1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتمشرق وسطیٰ

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 48 گھنٹوں کی مہلت دے دی

شکور رحیم اے پی، ڈی پی اے، اے ایف پی، روئٹرز
وقت اشاعت 22 مارچ 2026آخری اپ ڈیٹ 22 مارچ 2026

ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ بصورت دیگر ایرانی پاور پلانٹس تباہ کر دیے جائیں گے۔ تہران نے خطے میں توانائی کی تنصیبات پر حملے کرنے کی جوابی دھمکی دے دی۔

https://p.dw.com/p/5Arxg
ایران جنگ میں آبنائے ہرمز تنازعے کا مرکزی نقطہ بن چکی ہے، جس کی بندش کے ساتھ ایران نے دنیا بھر میں اقت‍‍‍‍‍‍‍صادی بحران کا خدشہ پیدا کر دیا ہے
ایران جنگ میں آبنائے ہرمز تنازعے کا مرکزی نقطہ بن چکی ہے، جس کی بندش کے ساتھ ایران نے دنیا بھر میں اقت‍‍‍‍‍‍‍صادی بحران کا خدشہ پیدا کر دیا ہےتصویر: Benoit Tessier/REUTERS
آپ کو یہ جاننا چاہیے سیکشن پر جائیں

آپ کو یہ جاننا چاہیے

  • ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز کی مکمل بندش کی دھمکی دے دی
  • پاور پلانٹس پر حملے کی صورت میں خطے کی اہم تنصیبات ’جائز اہداف‘ ہوں گی، ایرانی انتباہ
  • ایران کی جانب سے اب تک داغے گئے  400 سے زائد بیلسٹک میزائلوں میں سے 92 فیصد روک لیے، اسرائیل 
  • مشرق وسطیٰ کی جنگ ’انسانیت کے لیے ایک اسکینڈل‘ ہے، پوپ لیو 
  • جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کی جنگ ’خطرناک مرحلے‘ میں داخل، سربراہ ڈبلیو ایچ او
  • قطر میں ہیلی کاپٹر حادثہ، تین ترک شہریوں سمیت سات افراد ہلاک 
  • آبنائے ہرمز سوائے ’دشمن ممالک‘ کے سب کے لیے کھلی ہے، ایران
  •  ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیلی  شہروں میں تباہی، 100 سے زائد زخمی
  • فوج کو لبنان میں ’فرنٹ لائن‘ کے گھروں اور پلوں کی تباہی کی ہدایت دے دی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع
  •  امریکی اور اسرائیلی حملوں سے پانی و توانائی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے، ایران
  • قطر میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں چھ افراد ہلاک اور ایک لاپتہ، وزارت داخلہ 
  • لبنان سے راکٹ حملہ، اسرائیل میں ایک شخص ہلاک
  • ایران کا توانائی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کا انتباہ
  • ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 48 گھنٹوں کی مہلت دے دی
ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز کی مکمل بندش کی دھمکی دے دی سیکشن پر جائیں
22 مارچ 2026

ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز کی مکمل بندش کی دھمکی دے دی

ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھے ہوئے ہے
ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھے ہوئے ہےتصویر: Sepahnews/ZUMA/IMAGO

ایران کی فوج نے اتوار کو دھمکی دی ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنانے کی اپنی دھمکی پر عمل کیا تو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

ایرانی فوج کے آپریشنل کمانڈ خاتم الانبیاء نے سرکاری ٹی وی کے ذریعے جاری بیان میں کہا، "اگر ایران کے پاور پلانٹس کے حوالے سے امریکہ کی دھمکیوں پر عمل کیا گیا تو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور یہ اس وقت تک نہیں کھلے گی جب تک ہمارے تباہ شدہ پاور پلانٹس دوبارہ تعمیر نہیں ہو جاتے۔"

ایران پہلے ہی اس اہم آبی گزرگاہ میں جہازرانی کو تقریباً روک چکا ہے، تاہم ایک تجزیاتی ادارے کے مطابق جنگ سے پہلے کے مقابلے میں تقریباً صرف 5 فیصد جہاز اب بھی اس راستے سے گزر رہے ہیں۔

 

https://p.dw.com/p/5At3A
پاور پلانٹس پر حملے کی صورت میں خطے کی اہم تنصیبات ’جائز اہداف‘ ہوں گی، ایرانی انتباہ سیکشن پر جائیں
22 مارچ 2026

پاور پلانٹس پر حملے کی صورت میں خطے کی اہم تنصیبات ’جائز اہداف‘ ہوں گی، ایرانی انتباہ

Iran Teheran 2026 | Parlamentspräsident Ghalibaf in IRGC-Uniform bei Parlamentssitzung
تصویر: Icana/ZUMA/IMAGO

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اتوار کو کہا ہے کہ اگر ایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا تو مشرق وسطیٰ میں اہم بنیادی ڈھانچے اور توانائی کی تنصیبات "ناقابلِ تلافی نقصان" کا شکار ہو سکتی ہیں۔

یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز 48 گھنٹوں میں "مکمل طور پر کھلا" نہ ہوا تو ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جائے گا۔

قالیباف نے کہا کہ اگر ایران کی تنصیبات پر حملہ ہوا تو خطے کی بنیادی ڈھانچے کو "جائز اہداف" سمجھا جائے گا اور ایران کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں وقتی طور پر بڑھ سکتی ہیں۔
 

https://p.dw.com/p/5Asrx
ایران کی جانب سے اب تک داغے گئے 400 سے زائد بیلسٹک میزائلوں میں سے 92 فیصد روک لیے، اسرائیل سیکشن پر جائیں
22 مارچ 2026

ایران کی جانب سے اب تک داغے گئے 400 سے زائد بیلسٹک میزائلوں میں سے 92 فیصد روک لیے، اسرائیل

اسرائیلی فوج نے اتوار کو کہا ہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے آغاز کے بعد سے 400 سے زائد بیلسٹک میزائل اسرائیل کی جانب داغے
اسرائیلی فوج نے اتوار کو کہا ہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے آغاز کے بعد سے 400 سے زائد بیلسٹک میزائل اسرائیل کی جانب داغےتصویر: Saeed Qaq/Anadolu/picture alliance

اسرائیلی فوج نے اتوار کو کہا ہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے آغاز کے بعد سے 400 سے زائد بیلسٹک میزائل اسرائیل کی جانب داغے، جن میں سے تقریباً 92 فیصد کو فضائی دفاع نے کامیابی سے روکا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ناداو شوشانی نے صحافیوں کو بتایا، "ایران نے 400 سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے۔ ہمارے انٹرسیپشن کے نتائج بہت اچھے رہے، تقریباً 92 فیصد میزائل کامیابی سے روکے گئے۔"

 ہفتے کے روز ایران کے میزائل دو اسرائیلی جنوبی شہروں پر داغے گئے، جن میں تقریباً 175 افراد کو طبی امداد درکار ہوئی۔

 

https://p.dw.com/p/5Ass2
مشرق وسطیٰ کی جنگ ’انسانیت کے لیے ایک اسکینڈل‘ ہے، پوپ لیو سیکشن پر جائیں
22 مارچ 2026

مشرق وسطیٰ کی جنگ ’انسانیت کے لیے ایک اسکینڈل‘ ہے، پوپ لیو

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیوتصویر: Alberto Pizzoli/AFP/Getty Images

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اتوار کے روز کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث ہونے والا درد، ہلاکتیں اور انسانی تکالیف "تمام انسانیت کے لیے ایک اسکینڈل" ہیں۔

انہوں نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہفتہ وار اینجلس دعا کے دوران کہا، "ہم اتنے لوگوں کی تکلیف، ان بے دفاع متاثرین کے دکھ کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتے۔ جو انہیں تکلیف پہنچتی ہے وہ پوری انسانیت کو متاثر کرتی ہے۔"

امریکہ سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ نے مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں میں جاری تنازعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا جو "جنگ اور تشدد سے تباہ ہو رہے ہیں"۔

انہوں نے اپنی اپیل میں کہا، "ہم دعا جاری رکھیں تاکہ دشمنی ختم ہو اور بالآخر امن کی راہ ہموار ہو سکے۔"

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو شروع کی گئی جنگ کے بعد اب تک 2,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
 

https://p.dw.com/p/5At39
جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کی جنگ ’خطرناک مرحلے‘ میں داخل، سربراہ ڈبلیو ایچ او سیکشن پر جائیں
22 مارچ 2026

جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کی جنگ ’خطرناک مرحلے‘ میں داخل، سربراہ ڈبلیو ایچ او

امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے ایران کی نطنز میں واقع جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا
امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے ایران کی نطنز میں واقع جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تصویر: Satellite image ©2026 Vantor/AFP

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اتوار کو خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ ایک "خطرناک مرحلے" میں داخل ہو گئی ہے کیونکہ ایران اور اسرائیل کے جوہری تنصیبات پر حملے ہو رہے ہیں اور اس نے تمام فریقین سے زیادہ سے زیادہ ضبط و تحمل اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم گبریاسس نے ایکس پر کہا، ’’جوہری مقامات کو نشانہ بنانے والے حملے عوامی صحت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ پیدا کرتے ہیں۔ میں تمام فریقین سے فوری طور پر زیادہ سے زیادہ فوجی ضبط و تحمل اختیار کرنے اور کسی بھی ایسی کارروائی سے اجتناب کرنے کی درخواست کرتا ہوں جو جوہری حادثات کو جنم دے سکتی ہے۔‘‘

ہفتے کی شب ایرانی میزائل اسرائیل کی جوہری تنصیبات کے نزدیکی شہر دیمونا میں گرے
ہفتے کی شب ایرانی میزائل اسرائیل کی جوہری تنصیبات کے نزدیکی شہر دیمونا میں گرے تصویر: Ilan Assayag/REUTERS
https://p.dw.com/p/5Ass1
قطر میں ہیلی کاپٹر حادثہ، تین ترک شہریوں سمیت سات افراد ہلاک سیکشن پر جائیں
22 مارچ 2026

قطر میں ہیلی کاپٹر حادثہ، تین ترک شہریوں سمیت سات افراد ہلاک

 قطر اور ترکی کی دفاعی وزارتوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر معمول کی ڈیوٹی کے دوران ’’فنی خرابی‘‘ کا شکار ہوا (فائل فوٹو)
قطر اور ترکی کی دفاعی وزارتوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر معمول کی ڈیوٹی کے دوران ’’فنی خرابی‘‘ کا شکار ہوا (فائل فوٹو)تصویر: Nikku/Xinhua/picture alliance

قطر اور ترکی نے اتوار کو کہا ہے کہ قطر کے علاقائی پانیوں میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

قطر اور ترکی کی دفاعی وزارتوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر معمول کی ڈیوٹی کے دوران ’’فنی خرابی‘‘ کا شکار ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں چار قطر کے مسلح افواج کے اہلکار، ایک قطر اور ترکی مشترکہ فورس کا اہلکار اور دو تکنیکی عملے کے ارکان شامل تھے۔

ترکی کی وزارتِ دفاع نے کہا، ’’جمہوریہ ترکی اور ریاست قطرکے درمیان فوجی تعاون اور ہم آہنگی کی سرگرمیاں موجودہ معاہدوں اور منصوبوں کے تحت بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں۔‘‘

https://p.dw.com/p/5Asry
آبنائے ہرمز سوائے ’دشمن ممالک‘ کے سب کے لیے کھلی ہے، ایران سیکشن پر جائیں
22 مارچ 2026

آبنائے ہرمز سوائے ’دشمن ممالک‘ کے سب کے لیے کھلی ہے، ایران

امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران ایرانی حملوں کے خدشات کے باعث اس اہم آبی گزرگاہ سے زیادہ تر جہازرانی متاثر ہوئی ہے
امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران ایرانی حملوں کے خدشات کے باعث اس اہم آبی گزرگاہ سے زیادہ تر جہازرانی متاثر ہوئی ہےتصویر: Benoit Tessier/REUTERS

 ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز تمام جہازوں کے لیے کھلی ہے، تاہم "ایران کے دشمنوں" سے منسلک بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی بحری ایجنسی میں ایران کے نمائندے علی موسوی نے کہا کہ تہران ایسے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے گا، جو ایران کے مخالف ممالک سے وابستہ نہ ہوں، بشرطیکہ وہ سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کے لیے ایرانی حکام سے رابطہ کریں۔

امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران ایرانی حملوں کے خدشات کے باعث اس اہم آبی گزرگاہ سے زیادہ تر جہازرانی متاثر ہوئی ہے۔ دنیا میں تیل اور مائع قدرتی گیس ایل این جی کی مجموعی ضروریات کے تقریباً پانچویں حصے کی ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے، جس سے عالمی توانائی بحران کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

علی موسوی نے کہا کہ ایران عالمی بحری تنظیم (انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن) کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ خلیج میں جہازرانی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا، "سفارتکاری ایران کی ترجیح ہے، تاہم جارحیت کا مکمل خاتمہ اور باہمی اعتماد کا قیام زیادہ اہم ہے۔"

ان کے مطابق موجودہ صورتحال کی بنیادی وجہ ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کے حملے ہیں۔
 

https://p.dw.com/p/5AsKO
تصاویر میں: ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیلی شہروں میں تباہی، 100 سے زائد زخمی سیکشن پر جائیں
22 مارچ 2026

تصاویر میں: ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیلی شہروں میں تباہی، 100 سے زائد زخمی

اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ کے افسران اتوار کے روز تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے میں تباہ ہونے والی ایک رہائشی عمارت کا جائزہ لے رہے ہیں
اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ کے افسران اتوار کے روز تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے میں تباہ ہونے والی ایک رہائشی عمارت کا جائزہ لے رہے ہیںتصویر: Maya Levin/AP Photo/picture alliance

 

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق دیمونا میں حملہ، جہاں ایک اسرائیلی جوہری تنصیب موجود ہے، نطنز جوہری مرکز پر پہلے حملے کا بدلہ تھا
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق دیمونا میں حملہ، جہاں ایک اسرائیلی جوہری تنصیب موجود ہے، نطنز جوہری مرکز پر پہلے حملے کا بدلہ تھاتصویر: John Wessels/AFP
اسرائیلی فوج  کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی میزائل حملوں کو روکنے میں ناکامی پر دفاعی نظام سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی میزائل حملوں کو روکنے میں ناکامی پر دفاعی نظام سے متعلق تحقیقات کر رہی ہےتصویر: John Wessels/AFP
ان میزائل حملوں میں دو اسرائیلی شہروں کے 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے
ان میزائل حملوں میں دو اسرائیلی شہروں کے 100 سے زائد افراد زخمی ہوئےتصویر: Ohad Zwigenberg/AP Photo/picture alliance
https://p.dw.com/p/5AscY
فوج کو لبنان میں ’فرنٹ لائن‘ کے گھروں اور پلوں کی تباہی کی ہدایت دے دی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع سیکشن پر جائیں
22 مارچ 2026

فوج کو لبنان میں ’فرنٹ لائن‘ کے گھروں اور پلوں کی تباہی کی ہدایت دے دی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور فوجی سربراہ ایال  زمیر کے ہمراہ (فائل فو‍ٹو)
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور فوجی سربراہ ایال زمیر کے ہمراہ (فائل فو‍ٹو)تصویر: Haim Zach/Israel Gpo/ZUMA/IMAGO

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ مل کر فوج کو ہدایت دی ہے کہ لبنان کے "فرنٹ لائن پر واقع دیہات" میں موجود گھروں کو تیزی سے تباہ کیا جائے تاکہ اسرائیلی بستیوں کو لاحق خطرات ختم کیے جا سکیں۔

کاٹز نے بیان میں کہا کہ فوج کو فوری طور پر لبنان میں دریائے لیتطانی پر موجود تمام پل بھی تباہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، کیونکہ وہ "دہشت گردانہ سرگرمیوں" کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
 

https://p.dw.com/p/5AsbS
امریکی اور اسرائیلی حملوں سے پانی و توانائی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے، ایرانی وزیر توانائی سیکشن پر جائیں
22 مارچ 2026

امریکی اور اسرائیلی حملوں سے پانی و توانائی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے، ایرانی وزیر توانائی

Irایرانی سرکاری میڈیا اٹھائیس فروری کو شروع ہونے والی اس جنگ کے دوران پہلے بھی اسرائیلی اور امریکی طیاروں کی جانب سے توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کر چکا ہے
ایرانی سرکاری میڈیا اٹھائیس فروری کو شروع ہونے والی اس جنگ کے دوران پہلے بھی اسرائیلی اور امریکی طیاروں کی جانب سے توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کر چکا ہےتصویر: Social Media via REUTERS

ایران کے وزیر توانائی عباس علی آبادی نے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ملک کے اہم پانی اور توانائی کے نظام کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
علی آبادی کے مطابق، "امریکہ اور صہیونی ریاست کے دہشت گردانہ اور سائبر حملوں کے نتیجے میں ملک کے اہم پانی اور بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا۔"

انہوں نے کہا کہ حملوں میں پانی کی ترسیل اور فلٹریشن کی متعدد تنصیبات نشانہ بنی اور اہم پانی کی فراہمی کے نیٹ ورک کے حصے تباہ ہوئے، تاہم نقصان کی مرمت کے لیے کام جاری ہے۔

اتوار کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو 48 گھنٹوں میں نہ کھولا۔ اس اہم آبی گزرگاہ کے ذریعے دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل اور ایل این جی کی ترسیل ہوتی ہے، جو جنگ کے آغاز سے تقریباً رک گئی ہے۔ ایرانی افواج نے متعدد بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں، کیونکہ ان جہازوں نے ایران کی جانب سے جاری "انتباہات" کی پرواہ نہیں کی۔

حالیہ دنوں میں ایران نے دوست ممالک کے کچھ جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی ہے، جبکہ ان ممالک کے جہازوں کو روکنے کی دھمکی دی ہے جو اس کے بقول "جارحیت" میں شامل ہیں۔ ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں ایران نے خطے میں توانائی اور ڈی سیلینیشن پلانٹس کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی ہے۔

ایرانی دارالحکومت تہران میں ایک شخص بمباری کے بعد پہنچنے والے نقصان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے
ایرانی دارالحکومت تہران میں ایک شخص بمباری کے بعد پہنچنے والے نقصان کی جانب اشارہ کرتے ہوئےتصویر: Fatemeh Bahrami/Anadolu/picture alliance
https://p.dw.com/p/5AsKM
قطر میں ہیلی کاپٹر حادثہ، چھ افراد ہلاک، ایک لاپتہ سیکشن پر جائیں
22 مارچ 2026

قطر میں ہیلی کاپٹر حادثہ، چھ افراد ہلاک، ایک لاپتہ

قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق لاپتہ آخری شخص کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں
قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق لاپتہ آخری شخص کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیںتصویر: NOUSHAD/IMAGO

 قطر نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اس کے علاقائی پانیوں میں ایک ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق لاپتہ آخری شخص کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے ہلاک ہونے والوں کی قومیت یا یہ نہیں بتایا کہ وہ شہری تھے یا فوجی اہلکار۔

اس سے قبل قطر کی وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر معمول کی ڈیوٹی کے دوران "فنی خرابی" کا شکار ہوا۔

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے آغاز کے بعد قطر پر کئی حملے ہو چکے ہیں، تاہم اس ہیلی کاپٹر حادثے کو امریکہ-اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں سے منسلک نہیں کیا گیا۔
 

https://p.dw.com/p/5AsAa
لبنان سے راکٹ حملہ، اسرائیل میں ایک شخص ہلاک سیکشن پر جائیں
22 مارچ 2026

لبنان سے راکٹ حملہ، اسرائیل میں ایک شخص ہلاک

ایران اور حزب اللہ کی جانب سے میزائلوں اور راکٹوں سے اسرائیلی شہروں کو بھی مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے
ایران اور حزب اللہ کی جانب سے میزائلوں اور راکٹوں سے اسرائیلی شہروں کو بھی مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہےتصویر: Mostafa Alkharouf/Anadolu Agency/IMAGO

اسرائیل کے ہنگامی امداد کے اداروں نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز لبنان سے داغے گئے راکٹ کے نتیجے میں شمالی سرحد کے قریب ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ یہ دو مارچ سے حزب اللہ کے ساتھ شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد لبنان کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں پہلی اسرائیلی ہلاکت ہے۔
ایران نواز لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل کے زاکا 360 ایمرجنسی ریسپانس یونٹ کے مطابق ایک گاڑی کو نشانہ بنانے والے راکٹ حملے کے بعد ایک شخص کو مردہ قرار دیا گیا۔ مقامی فائر فائٹرز نے بتایا کہ "براہ راست حملے" کے نتیجے میں دو گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔ اسرائیلی ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ آدوم کے طبی عملے نے بتایا، "ہم جائے وقوعہ پر پہنچے تو دو گاڑیاں جل رہی تھیں۔ آگ بجھانے کے دوران ہمیں ڈرائیور سیٹ پر ایک شخص ملا۔"

انہوں نے کہا، "ہم نے طبی معائنہ کیا، اس میں زندگی کی کوئی علامت نہیں تھی اور ہمیں اسے مردہ قرار دینا پڑا۔" اسرائیلی فوج نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے شمالی سرحد کے قریب ایک بستی کی طرف لبنان سے راکٹ فائر ہونے کا پتہ لگایا ہے۔
 

https://p.dw.com/p/5As9g
ایران کا توانائی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کا انتباہ سیکشن پر جائیں
22 مارچ 2026

ایران کا توانائی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کا انتباہ

ایرانی پاسداران انقلاب کی ایک مسلح کشتی آبنائے ہرمز میں گشت کے دوران (فائل فوٹو)
ایرانی پاسداران انقلاب کی ایک مسلح کشتی آبنائے ہرمز میں گشت کے دوران (فائل فوٹو)تصویر: Sepahnews/IMAGO

 ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو وہ خطے میں امریکی توانائی اور ڈی سیلینیشن (سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے والی) تنصیبات پر حملے کرے گا۔

یہ انتباہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر آبنائے ہرمز کو نہ کھولا گیا تو امریکہ ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ایران کی جانب سے ٹینکروں پر حملوں کی دھمکی کے باعث اس اہم آبی گزرگاہ میں جہاز رانی بڑی حد تک معطل ہو چکی ہے۔

ایرانی فوج کی آپریشنل کمانڈ خاتم الانبیاء نے فارس خبر رساں ادارے کے ذریعے جاری بیان میں کہا، "اگر دشمن ایران کے ایندھن اور توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بناتا ہے تو خطے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی تمام توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈی سیلینیشن تنصیبات کو ہدف بنایا جائے گا۔"

ڈی سیلینیشن پلانٹس خلیجی ممالک کے لیے انتہائی اہم تنصیبات ہیں، جو پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ زرعی اور صنعتی استعمال کے لیے بھی ضروری تازہ پانی فراہم کرتے ہیں، اور یہ تنصیبات پہلے ہی ایرانی حملوں کی زد میں آ چکی ہیں۔

https://p.dw.com/p/5Arxi
ٹرمپ کی ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن سیکشن پر جائیں
22 مارچ 2026

ٹرمپ کی ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تصویر: Nathan Howard/REUTERS

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر اس اہم آبی گزرگاہ کو مکمل طور پر نہ کھولا گیا تو امریکہ ایران کے پاور پلانٹس کو تباہ کر دے گا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا، "اگر ایران نے اس وقت سے اگلے 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر اور بغیر کسی خطرے کے نہ کھولا تو امریکہ ایران کے مختلف پاور پلانٹس کو نشانہ بنا کر تباہ کر دے گا، جس کا آغاز سب سے بڑے پلانٹ سے کیا جائے گا۔"

ایران نے جاری امریکی-اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے ردعمل میں خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنا سکتا ہے، جس کے باعث اس اہم بحری راستے پر زیادہ تر جہاز رانی تقریباً معطل ہو چکی ہے۔

دنیا بھر کے تیل کی تقریباً پانچویں حصے کی ترسیل معمول کے مطابق اسی آبی گزرگاہ سے ہوتی ہے۔

ٹرمپ کا یہ سخت بیان ایک روز بعد سامنے آیا ہے جب انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو "کم کرنے" پر غور کر رہے ہیں۔

ادارت: رابعہ بگٹی

آبنائے ہرمز اتنی اہم کیوں ہے؟

https://p.dw.com/p/5Arxh
مزید پوسٹیں