1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چینی مندوب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی مشن پر

عاطف توقیر اے ایف پی، ڈی پی اے، روئٹرز کے ساتھ | ادارت | شکور رحیم
16 مارچ 2026

چین نے کہا ہے کہ اس کے خصوصی ایلچی گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بیجنگ نے دونوں ممالک ہر زور دیا کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کریں اور مذاکرات کے

https://p.dw.com/p/5AUL0
افغانستان میں پاکستانی حملے کے بعد کا منظر
پاکستان افغانستان میں درجنوں فضائی حملے کے چکا ہےتصویر: AFP

چین نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس کے خصوصی ایلچی یوشیاویونگ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں کے بعد کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں۔چین نے فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ بیجنگ افغانستان اور پاکستان کے درمیان تنازعے کو اپنے سفارتی ذرائع کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان کے امور کے لیے چین کے خصوصی ایلچی یوشیاویونگ نے سات سے چودہ مارچ کے درمیان دونوں ممالک کا دورہ کیا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ افغانستان میں انہوں نے وزیر خارجہ امیر خان متقی اور وزیر تجارت و صنعت سے ملاقات کی جبکہ پاکستان میں انہوں نے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بات چیت کی۔ چینی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ایلچی نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کریں، فوری جنگ بندی کریں اور اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

ایک پاکستانی ٹینک
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مسلسل جھڑپیں جاری ہیںتصویر: Abdul Basit/AFP

سرحدی کشیدگی میں اضافہ

پاکستان اور افغانستان کے تعلقات گزشتہ چند ماہ سے کشیدہ ہیں۔ اسلام آباد کا الزام ہے کہ افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش کے مقامی گروہ کے جنگجوؤں نے پناہ لے رہے ہیں، جو پاکستان میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ افغان طالبان حکومت ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔

دونوں پڑوسی ممالک کے مابین کشیدگی میں حالیہ اضافہ 26 فروری کو اس وقت ہوا جب افغانستان نے پاکستان کے فضائی حملوں کے جواب میں سرحدی کارروائی کی۔ اس کے بعد پاکستان نے طالبان حکومت کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کرتے ہوئے اگلے ہی دن کابل پر بمباری کی۔

پاکستان، افغانستان جنگ : دونوں ممالک کے لیے لمحہ فکریہ

چین کا کردار

پاکستان چین کا خطے میں قریبی اتحادی ہے جبکہ چین افغانستان کو بھی اپنا دوست ہمسایہ ملک قرار دیتا ہے۔ چین نے پاکستان میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، جس میں توانائی، سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبے شامل ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد چین افغانستان کے لیے بھی ایک اہم اقتصادی اور سفارتی شراکت دار بن گیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کو اپنے ہم افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا کہ طاقت کا استعمال صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔