1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکہ ایک ’نئے اتحاد‘ کا خواہاں

مقبول ملک روئٹرز، اے ایف پی، اے پی اور ڈی پی اے کے ساتھ
وقت اشاعت 30 اپریل 2026آخری اپ ڈیٹ 30 اپریل 2026

امریکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایران جنگ میں تہران کی طرف سے کئی ہفتوں سے بند کردہ آبنائے ہرمز کو معمول کی تجارتی جہاز رانی کے لیے دوبارہ کھلوانے کی خاطر ٹرمپ انتظامیہ ایک نئے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

https://p.dw.com/p/5D3Dq
خلیج فارس میں ایک امریکی جنگی بحری جہاز اور اس کے قریب فضا میں پرواز کرتا ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر
ایران جنگ کی وجہ سے امریکہ نے خلیج فارس میں اپنے کئی جنگی بحری جہاز تعینات کر رکھے ہیں اور ساتھ ہی ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی بھی جاری ہےتصویر: Cappello/Fotogramma/ROPI/picture alliance
آپ کو یہ جاننا چاہیے سیکشن پر جائیں

آپ کو یہ جاننا چاہیے

  • جرمنی اپنے ہاں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کے لیے تیار ہے، وزیر خارجہ واڈے فیہول
  • جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش عالمی معیشت کا ’گلا گھونٹ‘ رہی ہے، انٹونیو گوٹیرش کی تنبیہ
  • آسٹرین مخلوط حکومت پٹرول کی قیمتوں سے متعلق فیصلے کی مدت میں توسیع پر متفق نہ ہو سکی
  • یورپی مرکزی بینک کا ایران جنگ کے سبب افراط زر میں اضافے کے باوجود شرح سود نہ بڑھانے کا فیصلہ
  • ایران اپنی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کی حفاظت کرے گا، سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا نیا پیغام
  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں ’ممکنہ کمی‘ کی دھمکی
  • آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکہ ایک نئے بین الاقوامی اتحاد کی قیام کی کوشش میں، میڈیا رپورٹیں
جرمنی اپنے ہاں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کے لیے تیار ہے، وزیر خارجہ واڈے فیہول سیکشن پر جائیں
30 اپریل 2026

جرمنی اپنے ہاں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کے لیے تیار ہے، وزیر خارجہ واڈے فیہول

جرمنی میں امریکی فضائیہ کی رامشٹائن ایئر بیس پر کھٖڑے ہوائی جہاز
جرمنی میں امریکی فضائیہ کی رامشٹائن ایئر بیس پر کھٖڑے ہوائی جہازتصویر: Boris Roessler/dpa/picture alliance

جرمنی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ہاں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کسی بھی ممکنہ کمی کے لیے تیار ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی کو دھمکی دے دی تھی کہ امریکہ اس یورپی ملک میں فرائض کی انجام دہی کے لیے تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد میں ممکنہ کمی پر غور کر رہا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے برلن حکومت کو عسکری نوعیت کی یہ دھمکی جرمن چانسلر فریڈرش میرس کے اس حالیہ بیان کے بعد دی تھی کہ ایران جنگ میں ایران کی قیادت اپنے مذاکراتی رویوں سے امریکہ کے لیے ’’سبکی‘‘ کا باعث بن رہی ہے۔

آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکہ ایک ’نئے اتحاد‘ کا خواہاں

جرمن چانسلر فریڈرش میرس کا یہ بیان سفارتی سطح پر حسب منطق امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کو پسند نہیں آیا تھا، جس کے بعد ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں ممکنہ کمی پر غور کر رہی ہے اور اس سلسلے میں فیصلہ جلد ہی کر لیا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، دائیں، اور جرمن وزیر خارجہ واڈے فیہول کی تصاویر
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، دائیں، اور جرمن وزیر خارجہ واڈے فیہول کی تصاویرتصویر: IMAGO

اس پس منظر میں وفاقی جرمن و زیر خارجہ یوہان واڈے فیہول نے اپنے دورہ مراکش کے دوران جمعرات کے روز کہا کہ برلن کے لیے ’’قابل اعتماد ٹرانس اٹلانٹک پارٹنرشپ‘‘ کی بہت زیادہ اہمیت ہے، لیکن ساتھ ہی واشنگٹن حکومت اگر جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کرنے کی خواہش مند ہے، تو جرمنی اس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب عراق سے جرمن فوجی دستوں کی عارضی منتقلی

واڈے فیہول نے کہا، ’’اگر امریکہ ایسا کرتا ہے، تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ ہم نیٹو کے دائرہ کار میں اپنے اتحادیوں‌ کے ساتھ اس بارے میں مشاورت کر رہے ہیں۔ اگر امریکہ نے ایسا کیا، تو وہ نیٹو کی سطح پر ہمارے ساتھ اور دیگر پارٹنرز کے ساتھ بات چیت کے بعد ہی ایسا کرے گا، اور یہی ایک دوسرے کے حلیف ممالک کے مابین مناسب عمل ہے۔‘‘

جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ بات اہم ہے کہ وفاقی جمہوریہ جرمنی میں امریکی فوجی اتنی بڑی تعداد میں تعینات ہیں کہ جتنے یورپ کے کسی بھی دوسرے ملک میں نہیں ہیں۔

جمعرات 30 اپریل کو جرمن شہر میونسٹر میں وفاقی جرمن فوج کی بیس پر چانسلر میرس اپنا مختصر خطاب کرتے ہوئے
جمعرات 30 اپریل کو جرمن شہر میونسٹر میں وفاقی جرمن فوج کی بیس پر چانسلر میرس اپنا مختصر خطاب کرتے ہوئےتصویر: Markus Schreiber/AP Photo/picture alliance

جرمنی اور برطانیہ کا روسی عسکری تیاریوں پر مشترکہ انتباہ

امریکی محکمہ دفاع کے افرادی قوت سے متعلق ڈیٹا سینٹر کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں جرمنی میں تعینات حاضر سروس امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 36,000 سے زائد بنتی تھی۔

https://p.dw.com/p/5D6AT
جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش عالمی معیشت کا ’گلا گھونٹ‘ رہی ہے، انٹونیو گوٹیرش کی تنبیہ سیکشن پر جائیں
30 اپریل 2026

جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش عالمی معیشت کا ’گلا گھونٹ‘ رہی ہے، انٹونیو گوٹیرش کی تنبیہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرشتصویر: Bianca Otero/ZUMA/IMAGO

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کے انتہائی اہم سمندری تجارتی راستے کی مسلسل بندش عالمی معیشت کا ’گلا گھونٹ‘ رہی ہے۔

آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکہ ایک ’نئے اتحاد‘ کا خواہاں

نیو یارک میں اس عالمی ادارے کے صدر دفاتر سے جمعرات 30 اپریل کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ ایران کی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں تہران نے کئی ہفتوں سے آبنائے ہرمز کو جیسے بند کر رکھا ہے، اس کے عالمی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مسلسل طول پکڑتے جا رہے ہیں۔

ساتھ ہی اس عالمی ادارے کے سربراہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ آبنائے دنیا بھر کو توانائی کے ذرائع کی ترسیل میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے اور اس کی مسلسل بندش سے پیدا شدہ موجودہ صورت حال عالمی اقتصادیات کا ’گلا گھونٹ‘ رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے اخراج سعودی عرب کے لیے دھچکا؟

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین کے ساتھ، گزشتہ ماہ برسلز میں لی گئی ایک تصویر
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین کے ساتھ، گزشتہ ماہ برسلز میں لی گئی ایک تصویرتصویر: Yves Herman/REUTERS

ایران جنگ عالمی تجارت پر کووڈ وبا سے زیادہ اثر انداز ہوگی؟

انٹونیو گوٹیرش کے الفاظ میں، ’’انٹرنیشنل کمرشل شپنگ کے لیے انتہائی اہم یہ سمندری تجارتی راستہ آج ہی اگر  دوبارہ مکمل طور پر کھول بھی دیا جائے، تو بھی اس کی بندش کے باعث گلوبل سپلائی چین کو ہونے والے نقصانات کے تدارک میں کئی ماہ لگیں گے۔‘‘

گوٹیرش نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہو گا کہ آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھول دیے جانے کے بعد بھی توانائی کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ اور کم اقتصادی پیداوار کا عرصہ دونوں مزید کئی مہینوں تک جاری رہیں گے۔

امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی پاکستانی کوششیں جاری

ایران جنگ سے پہلے دنیا بھر کو تیل اور قدرتی گیس کی ترسیل کا تقریباﹰ پانچواں حصہ آبنائے ہرمز سے گزر کر ہی عالمی منڈیوں تک پہنچتا تھا۔

آبنائے ہرمز پر ٹرانزٹ فیس کی تجویز، یورپ کے لیے بڑا مسئلہ

https://p.dw.com/p/5D643
آسٹریا میں حکمران جماعتیں پٹرول کی قیمتوں سے متعلق فیصلے کی مدت میں توسیع پر متفق نہ ہو سکیں سیکشن پر جائیں
30 اپریل 2026

آسٹریا میں حکمران جماعتیں پٹرول کی قیمتوں سے متعلق فیصلے کی مدت میں توسیع پر متفق نہ ہو سکیں

آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسٹیان اشٹوکر
آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسٹیان اشٹوکرتصویر: Alex Halada/AFP

یورپی یونین کے رکن اور جرمنی کے ہمسایہ ملک آسٹریا میں حکمران تینوں سیاسی جماعتوں کے مابین جمعرات 30 اپریل کے روز اس بارے میں کوئی اتفاق رائے نہ ہو سکا کہ آیا ایران جنگ کے اقتصادی اثرات کے نتیجے میں پٹرول کی قیمتوں میں ہونے والے شدید اضافے کو محدود رکھنے کے حکومتی فیصلے کی مدت میں توسیع کر دی جانا چاہیے۔

یورپ کے کئی ممالک میں بے بی فوڈ زہر آلود، بھتہ خوری کا شبہ

آسٹرین دارالحکومت ویانا سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہ تھا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو اس کی انتہائی حالت میں صارفین تک پہنچنے سے روکا جائے۔ اس لیے ایندھن کی زیادہ سے زیادہ فی لیٹر قیمتوں کی ایک حد ایک ماہ قبل متعارف کرائی گئی تھی۔

آسٹریا میں اسکولوں میں ہیڈ اسکارف پر پابندی کا قانون منظور

آسٹریا میں تینوں مخلوط حکومتی جماعتوں کے رہنما وفاقی صدر آلیکسانڈر فان ڈئر بیلن (دائیں سے دوسرے) کے ساتھ، گزشتہ برس مارچ میں نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے موقع پر لی گئی ایک تصویر
آسٹریا میں تینوں مخلوط حکومتی جماعتوں کے رہنما وفاقی صدر آلیکسانڈر فان ڈئر بیلن (دائیں سے دوسرے) کے ساتھ، گزشتہ برس مارچ میں نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے موقع پر لی گئی ایک تصویرتصویر: Leonhard Foeger/REUTERS

تاہم ملکی نیوز ایجنسیوں کے مطابق اب وفاقی مخلوط حکومت میں شامل تینوں جماعتوں کے مابین اس بارے میں کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا کہ آیا اس ’’پٹرول پرائس بریک‘‘ کی مدت بڑھا دی جانا چاہیے۔

اٹلی کا پہلی بار یورپی یونین کے کسی رکن ملک کے خلاف مقدمہ

اس سلسلے میں اپنے گزشتہ فیصلے میں ویانا حکومت نے ملک میں پٹرول کی خریداری پر فی لٹر اد اکیے جانے والے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) کی شرح اور ایندھن بیچنے والے اداروں کے فی لٹر منافع کی سطح دونوں کم کر دی تھیں۔

اس ’پٹرول پرائس بریک‘ کے تحت معدنی ایندھن کی فی لٹر قیمت میں شامل وی اے ٹی کی شرح میں پانچ یورو سینٹ کی محدود کمی کر دی گئی تھی۔

آسٹریا میں ایک پٹرول پمپ پر لی گئی ایک تصویر
ایلپس کی جمہوریہ آسٹریا میں بھی ایران جنگ کے اقتصادی اثرات کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہےتصویر: Lennart Preiss/dpa/picture alliance

دنیا کے قدیم ترین اخبار کی کاغذ پر اشاعت بند کرنے کا فیصلہ

ملکی صارفین کے لیے پٹرول کی خریداری کے وقت اس محدود ٹیکس چھوٹ کی موجودہ مدت کل جمعہ یکم مئی کو ختم ہو رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/5D5dQ
یورپی مرکزی بینک کا ایران جنگ کے سبب افراط زر میں اضافے کے باوجود شرح سود نہ بڑھانے کا فیصلہ سیکشن پر جائیں
30 اپریل 2026

یورپی مرکزی بینک کا ایران جنگ کے سبب افراط زر میں اضافے کے باوجود شرح سود نہ بڑھانے کا فیصلہ

یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لاگارڈ جمعرات 30 اپریل کے روز جرمن شہر فرینکفرٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لاگارڈ جمعرات 30 اپریل کے روز جرمن شہر فرینکفرٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےتصویر: Kirill Kudryavtsev/AFP

یورپی یونین کی مشترکہ کرنسی یورو کی کارکردگی پر نظر رکھنے والے ادارے یورپی مرکزی بینک (ای سی بی) نے ایران جنگ کے باعث یورو زون میں افراط زر کی شرح میں اضافے کے باوجود جمعرات 30 اپریل کو اس بلاک کے لیے اپنی مرکزی شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکہ ایک ’نئے اتحاد‘ کا خواہاں

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں، جہاں یورپی مرکزی بینک کے صدر دفاتر ہیں، اس یورپی مالیاتی ادارے نے آج فیصلہ کیا کہ اس کی طرف سے مقرر کردہ مرکزی شرح سود بغیر کسی تبدیلی کے فی الحال دو فیصد ہی رہے گی۔

یورپی مالیاتی فیصلوں میں ای سی بی کا کردار

یورو زون کا یہ مرکزی بینک مشترکہ کرنسی یورو سے متعلق اپنی مالیاتی سیاست کو اسی مرکزی شرح سود کے ذریعے کنٹرول کرتا ہے۔
یورپ کی مالیاتی منڈیوں میں اس فیصلے کے بعد اب یہ امید کی جانے لگی ہے کہ افراط زر کی شرح میں ایران جنگ کے اثرات کے نتیجے میں اضافے کے باوجود اگر شرح سود تبدیل نہیں کی گئی، تو یہ بینک افراط زر کی یہی شرح اور زیادہ ہو جانے کی صورت میں جون میں اپنی طے کردہ مرکزی شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

یورپی یونین کی طاقت ور ترین مالیاتی شخصیت اب کرسٹین لاگارڈ

جرمن شہر فرینکفرٹ میں یورپی مرکزی بینک کے صدر دفاتر والی یورو ٹاور کی عمارت
جرمن شہر فرینکفرٹ میں یورپی مرکزی بینک کے صدر دفاتر والی یورو ٹاور کی عمارتتصویر: Christoph Hardt/Panama Pictures/IMAGO

متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے اخراج سعودی عرب کے لیے دھچکا؟

ایران جنگ کے اقتصادی اور مالیاتی اثرات کے نتیجے میں یورپی یونین اور اس کے یورو زون میں افراط زر کی شرح بڑھ کر تین فیصد ہو چکی ہے، حالانکہ مالیاتی استحکام کے لیے اس بلاک میں افراط زر کی شرح کو دو فیصد یا اس سے بھی کم رکھنے کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے۔

جعلی نوٹ ’سونگھ‘ لینے والی خفیہ یورپی بینک لیبارٹری

اپنے اس فیصلے کے ساتھ یورپی مرکزی بینک نے جمعرات کے روز یہ بھی کہا کہ موجودہ حالات میں یورپی یونین کے لیے اقتصادی خطرات میں بہت اضافہ ہو چکا ہے۔

https://p.dw.com/p/5D5VM
ایران اپنی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کی حفاظت کرے گا، سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا نیا پیغام سیکشن پر جائیں
30 اپریل 2026

ایران اپنی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کی حفاظت کرے گا، سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا نیا پیغام

نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای
نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ایتصویر: Sha Dati/Xinhua/IMAGO

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جمعرات 30 اپریل کے روز اپنے ایک نئے تحریری پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ’’جوہری پروگرام اور میزائل صلاحیتوں‘‘ کی قومی اثاثوں کے طور پر حفاظت کرے گا۔

تہران سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی سپریم لیڈر کا یہ بیان سیاسی طور پر ایک ایسی سخت لکیر کھینچ دینے کے مترادف ہے، جس کے ساتھ یہ واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایرانامریکہ کے ساتھ اپنے امن مذاکرات میں کن معاملات میں کس لچک دار سمجھوتے پر تیار ہو سکتا ہے اور کن پر ممکنہ طور پر نہیں۔

ایران میں داخلی کشمکش، جنگ بندی کو لاحق سب سے بڑا خطرہ

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنا یہ نیا بیان ایسے وقت پر دیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی ایسی جنگ بندی ڈیل طے پا جائے، جس کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں اس فائر بندی کو مستقل شکل دی جا سکے، جس پر اس کی گزشتہ مدت میں غیر معینہ توسیع کے بعد سے اب تک عمل درآمد جاری ہے۔

حملوں کے باوجود مزاحمت جاری رہے گی، مجتبیٰ خامنہ ای

مجتبیٰ خامنہ ای کے والد اور ایران کے گزشتہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای جو ایران جنگ کے آغاز پر تہران میں کیے گئے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے
مجتبیٰ خامنہ ای کے والد اور ایران کے گزشتہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای جو ایران جنگ کے آغاز پر تہران میں کیے گئے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھےتصویر: Iranian Leader Press Office/Handout/Anadolu/picture alliance

سرکاری ٹیلی وژن سے پڑھ کر سنایا گیا بیان

مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنا جو نیا تحریری بیان جمعرات کے روز جاری کیا، وہ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن پر اینکر کی طرف پڑھ کر سنایا گیا۔ اس بیان میں سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے وہی لہجہ اپنایا، جو سپریم لیڈر بننے کے بعد سے ان کے گزشتہ بیانات میں بھی دیکھنے میں آ چکا ہے۔

ایران پر امریکی اسرائیلی فضائی حملے بین الاقوامی قانون کے منافی؟

اپنے ایسے بیانات میں مجتبیٰ خامنہ ای اب تک ایسی سخت باتیں کہہ چکے ہیں کہ جیسے ’’خلیج فارس میں امریکیوں کے لیے واحد جگہ اس سمندری خطے کے پانیوں کی تہہ میں ہے‘‘ اور یہ کہ ایران جنگ میں اس علاقے کی تاریخ کا ’’ایک نیا باب‘‘ رقم کیا جا رہا ہے۔

’چوغے کے پیچھے اصل طاقت‘ قرار دیے جانے والے مجتبیٰ خامنہ ای کتنے بااثر ہیں؟

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کون تھے؟ ان کی زندگی اور موت پر ایک نظر!

ایران کے ساتھ کوئی بھی ڈیل صرف ’غیر مشروط‘ ہتھیار ڈالنے پر، ٹرمپ

دوسری طرف ایرانی سپریم لیڈر کا یہ تازہ بیان ایک ایسے وقت پر بھی سامنے آیا ہے، جب امریکی بحریہ کی طرف سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بعد سے ایرانی تیل اور گیس کی برآمدات مزید بہت کم ہو چکی ہیں، جن سے ہونے والی آمدنی کی ایران کی پہلے ہی سے شدید مسائل کا شکار معیشت کو اشد ضرورت ہے۔

https://p.dw.com/p/5D524
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں ’ممکنہ کمی‘ کی دھمکی سیکشن پر جائیں
30 اپریل 2026

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں ’ممکنہ کمی‘ کی دھمکی

جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی ایک تصویر
جرمنی یورپ کا وہ ملک ہے جہاں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کسی بھی دوسرے یورپی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہےتصویر: Daniel Karmann/dpa/picture alliance

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان کی انتظامیہ جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں ’ممکنہ کمی‘ پر غور کر رہی ہے۔ صدر ٹرمپ کی طرف سے یہ دھمکی اس واقعے کے محض چند ہی روز بعد دی گئی، جس میں وفاقی جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے ایران جنگ کے پس منظر میں کہا تھا کہ ایرانی قیادت کے ہاتھوں امریکہ کو ’’سبکی‘‘ کا سامنا ہے۔

ڈینش امریکی اختلاف رائے: کئی یورپی ممالک کے فوجی دستے گرین لینڈ پہنچنا شروع

اس پس منظر میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کافی زیادہ ہے، اور وہ ایک بڑی فوجی موجودگی ہے، تاہم امریکہ جلد ہی یہ فیصلہ کر لے گا کہ آیا وہ جرمنی میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں کوئی کمی کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل نامی پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں عالمی وقت کے مطابق بدھ کی رات لکھا، ’’امریکہ جرمنی میں اپنے دستوں کی تعداد میں ممکنہ کمی کا جائزہ لے رہا ہے اور اس بارے میں فیصلہ کچھ ہی وقت بعد کر لیا جائے گا۔‘‘

داعش کے ہزاروں قیدی شام سے عراق منتقل کر دیے، امریکی فوج

جرمنی میں رامشٹائن کے مقام پر امریکی فضائیہ کا اڈہ اور وہاں کھڑے ہوئے کئی طیارے
جرمنی میں رامشٹائن کے مقام پر امریکی فضائیہ کا اڈہ اور وہاں کھڑے ہوئے کئی طیارےتصویر: Oliver Dietze/dpa/picture alliance

پاکستان اب بھی امریکہ اور ایران کے درمیان فاصلے کم کرنے میں مصروف

جرمن چانسلر میرس نے ایران جنگ سے متعلق اپنا جو بیان اسی ہفتے دیا تھا، اس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایرانی ’’مذاکرات کرنے میں بہت باہنر ہیں، یا یہ کہہ لیں کہ مذاکرات نہ کرنے میں بہت باہنر ہیں، وہ اس طرح کہ پہلے امریکی نمائندے بات چیت کے لیے اسلام آباد جائیں اور پھر وہ بغیر کسی نتیجے کے ہی واپس بھی چلے جائیں۔‘‘

اپنے اس بیان میں جرمن چانسلر میرس نے کہا تھا کہ ایرانی قیادت کے ہاتھوں امریکہ کی ’’سبکی‘‘ ہو رہی ہے۔

جرمنی میں امریکی دستوں کی تعداد یورپ مں سب سے زیادہ

جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ بات اہم ہے کہ وفاقی جمہوریہ جرمنی میں امریکی فوجی اتنی بڑی تعداد میں تعینات ہیں کہ جتنے یورپ کے کسی بھی دوسرے ملک میں نہیں ہیں۔

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی: ترکی کی شمولیت ممکن

جرمنی میں ہوہن فَیلز کے مقام پر امریکی فوج کے دو چینوک ہیلی کاپٹر
جرمنی میں ہوہن فَیلز کے مقام پر امریکی فوج کے دو چینوک ہیلی کاپٹرتصویر: Sean Gallup/Getty Images

یورپی یونین کی خود انحصاری: قبرص سمٹ میں ’عملی پلان‘ پر غور

امریکی محکمہ دفاع کے افرادی قوت سے متعلق ڈیٹا سینٹر کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں جرمنی میں تعینات حاضر سروس امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 36,000 سے زائد بنتی تھی۔

اس تعداد میں جنوب مغربی جرمنی میں رامشٹائن کے فضائی اڈے پر تعینات امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ جرمنی میں رامشٹائن ایئر بیس امریکی فضائیہ کے سمندر پار قائم کردہ فضائی اڈوں میں سے سب سے بڑی قرار دی جاتی ہے۔

یورپ کی نظریں آبنائے ہرمز کو جہاز رانی کے لیے محفوظ بنانے پر

یورپ میں امریکہ نے اپنے مجموعی طور پر سات فوجی اڈے یا چھاؤنیاں قائم کر رکھی ہیں۔ ان میں سے پانچ جرمنی میں ہیں۔ جرمنی کے بعد براعظم یورپ میں امریکی فوجیوں کی سب سے بڑی تعداد جن دو دیگر ممالک میں تعینات ہے، وہ برطانیہ اور اٹلی ہیں۔

https://p.dw.com/p/5D4Za
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکہ ایک نئے بین الاقوامی اتحاد کی قیام کی کوشش میں، میڈیا رپورٹیں سیکشن پر جائیں
30 اپریل 2026

آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکہ ایک نئے بین الاقوامی اتحاد کی قیام کی کوشش میں، میڈیا رپورٹیں

آبنائے ہرمز میں اس وقت سینکڑوں مال بردار بحری جہاز پھنسے ہوئے ہیں، ایسے چند بحری جہازوں کی عمان کے ساحلی علاقے سے لی گئی ایک تصویر
آبنائے ہرمز میں اس وقت سینکڑوں مال بردار بحری جہاز پھنسے ہوئے ہیں، ایسے چند بحری جہازوں کی عمان کے ساحلی علاقے سے لی گئی ایک تصویرتصویر: REUTERS

امریکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایران جنگ میں تہران کی طرف سے کئی ہفتوں سے بند کردہ آبنائے ہرمز کو معمول کی تجارتی جہاز رانی کے لیے دوبارہ کھلوانے کی خاطر ٹرمپ انتظامیہ ایک نئے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے اخراج کا فیصلہ

امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے  جمعرات 30 اپریل کو ملنے والے مراسلوں میں امریکہ ہی کے کئی میڈیا اداروں کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایران جنگ میں موجودہ فائر بندی اگرچہ جاری ہے، تاہم تہران کے ساتھ پاکستان کی ثالثی میں امریکی امن مذاکرات کے تعطل کا شکار ہو جانے کے بعد واشنگٹن حکومت اب ایک ایسے نئے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کے لیے زور لگا رہی ہے، جو خلیج فارس میں آبنائے ہرمز کے انتہائی اہم سمندری راستے کو کمرشل شپنگ کے لیے دوبارہ کھلوانے میں مدد دے سکے۔

مثال کے طور پر امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر  میں امریکی سفارت کاروں کو ایک ایسی داخلی کیبل بھیجی ہے، جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان ممالک میں جہاں وہ تعینات ہیں، حکومتوں کو اس امر کا قائل کریں کہ وہ ’میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ‘ (Maritime Freedom Construct) میں شامل ہو جائیں۔

گالا ڈنر شوٹنگ کے ملزم کا ممکنہ ہدف ٹرمپ تھے، امریکی اہلکار

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی عمارت کے باہر لگا ہوا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا لوگو
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی عمارت کے باہر لگا ہوا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا لوگوتصویر: Celal Gunes/AA/picture alliance

ایران جنگ عالمی تجارت پر کووڈ وبا سے زیادہ اثر انداز ہوگی؟

ٹرمپ انتظامیہ کی سوچ کے مطابق یہ ’کنسٹرکٹ‘ ایک ایسے ’اتحاد‘ کے طور پر کام کرے گا، جس کی ایک بلاک کی حیثیت سے قیادت امریکہ کے پاس ہو گی اور یہ بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی سفارتی کوششوں کو مربوط بناتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کو بھی زیادہ مؤثر بنائے گا۔

صدر ٹرمپ کا اس اتحاد سے متعلق بالواسطہ اشارہ

دنیا بھر کو تیل اور قدرتی گیس کی ترسیل کا تقریباﹰ پانچواں حصہ آبنائے ہرمز ہی سے گزر کر عالمی منڈیوں تک پہنچتا ہے اور اس تنگ سمندری راستے کی ایران کی طرف سے مسلسل بندش کے باعث نہ صرف عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل بری طرح متاثر ہوئی ہے بلکہ سبھی ممالک میں پٹرول اور گیس کی قیمتیں بھی بہت زیادہ ہو چکی ہیں۔

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی: ترکی کی شمولیت ممکن

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد میں ایران کے ساتھ امن مذاکرات کے پہلے دور کے بے نتیجہ رہنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، رواں ماہ لی گئی ایک تصویر
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد میں ایران کے ساتھ امن مذاکرات کے پہلے دور کے بے نتیجہ رہنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، رواں ماہ لی گئی ایک تصویرتصویر: Jacquelyn Martin/AP Photo/dpa/picture alliance

ایران نے آبنائے ہرمز کو معمول کی بین الاقوامی تجاری جہاز رانی کے لیے بند کر دینے کا قدم اپنے خلاف اس جنگ کی وجہ سے اٹھایا تھا، جس کا آغاز ایران پر 28 فروری کو شروع ہونے والے امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے ساتھ ہوا تھا۔

بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی تباہ کر دی جائے، ٹرمپ امن مذاکرات کی کوششوں پر آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے سائے

اس تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارچ میں امریکی اتحادیوں سے اس اہم سمندری تجارتی راستے کو کھلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا، ’’یہ شروع سے ہی ایک مربوط اجتماعی کوشش ہونا چاہیے تھی۔‘‘

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی اس کیبل میں مبینہ طور پر بیرون ملک امریکی سفارت کاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا گیا ہے، ’’(اس عمل میں) آپ کی شرکت ہماری اس مقصد کے لیے اجتماعی اہلیت کو مضبوط بنائے گی کہ آزادانہ تجارتی جہاز رانی کو بحال کرایا اور عالمی معیشت کا تحفظ کیا جا سکے۔‘‘

ایران کے پاس دانشمندی سے فیصلہ کرنے کا موقع ہے، امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو (دائیں) نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رُٹے کے ساتھ، فائل فوٹو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو (دائیں) نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رُٹے کے ساتھ، فائل فوٹوتصویر: Anna Rose Layden/REUTERS

امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی پاکستانی کوششیں جاری

ایران جنگ میں امریکہ کی مدد نہ کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ مغربی دفاعی تنظیم نیٹو پر کئی مرتبہ شدید تنقید کر چکے اور یہ دھمکیاں بھی دے چکے ہیں کہ امریکہ اس 77 برس پرانے مغربی دفاعی اتحاد سے نکل بھی سکتا ہے۔
ادارت: جاوید اختر

https://p.dw.com/p/5D3TJ
مزید پوسٹیں
Maqbool Malik, Senior Editor, DW-Urdu
مقبول ملک ڈی ڈبلیو اردو کے سینیئر ایڈیٹر ہیں اور تین عشروں سے ڈوئچے ویلے سے وابستہ ہیں۔