You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
امریکا
ریاست ہائے متحدہ امریکا شمالی امریکا میں واقع ایک ملک ہے۔
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
اسلام آباد میں ایران اور امریکہ مذاکرات کے تمام انتظامات مکمل
پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میں ہونے والے ایران امریکہ مذاکرات کے سلسلے میں شہر اقتدار میں دن بھر سکیورٹی انتہائی سخت رہی اور شام ڈھلنے پر ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ ہفتے کو تمام کاروباری مراکز اور دفاتر بند رہیں گے۔
ایران - امریکہ امن مذاکرات، دنیا بھر کی نظریں آج اسلام آباد پر
پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے ایرانی اور امریکی مذاکراتی وفود کی میزبانی کر رہا ہے۔ اب تک ان انتہائی اہم مذاکرات کی تیاریوں کے حوالے سے کیا پیشرفت ہوئی ہے اور سکیورٹی کے کیا انتظامات کیے گئے ہیں، جانتے ہیں اسلام آباد میں موجود فاطمہ نازش سے۔
اسلام آباد: امریکی اور ایرانی وفود کی میزبانی کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی وفود کی آمد کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور اس وقت دونوں وفود کی آمد کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ شہر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور میڈیا سے وابستہ لوگوں کو بھی ڈی چوک سے ہٹا دیا گیا ہے۔
تعلقات میں تناؤ کے درمیان مارکو روبیو کا مجوزہ دورہ بھارت
اس دورے میں تجارت اور سکیورٹی سے متعلق مذاکرات پر توجہ دیے جانے کی توقع ہے۔
امریکہ ایران مذاکرات، اسلام آباد میں سکیورٹی سخت
مریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کل جمعہ 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہو رہے ہیں۔ ان مذاکرات پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہیں اور اس حوالے سے اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
ایران جنگ سے کس کو برتری ملی، کس کا اثر و رسوخ کم ہوا؟
ایران جنگ کی سب سے زیادہ قیمت حالانکہ خطے کے عام شہری چکا رہے ہیں، تاہم اس جنگ نے عالمی طاقت کا توازن بھی بدل دیا ہے۔
پاکستان کی ثالثی میں جنگ بندی، مگر شرائط غیر واضح
پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرا دی ہے۔ ایران، امریکہ اور پاکستان، تینوں ہی اس جنگ بندی کو اپنی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ لیکن کئی اہم سوالات اب پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہو چکے ہیں۔
جرمنی کا جنگ بندی کی حمایت اور آبنائے ہرمز کھولنے میں اپنے کردار کا اعلان
جرمن چانسلر فریڈرش میرس کی طرف سے حکومتی ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایران اور امریکہ کے مابین جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بحالی اور بحری جہازوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کے لیے جرمنی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
اسلام آباد میں جمعے کو امریکہ ایران مذاکرات، سکیورٹی سخت
وزیر اعظم شہباز شریف نے تصدیق کی کہ امریکہ اور ایران کے وفود دس اپریل کو ہونے والے مذاکرات کے لیے پاکستان آ رہے ہیں۔
ایران جنگ میں سیزفائر، ترک سیکرٹ سروس نے بھی کردار ادا کیا
ترک میڈیا کے مطابق ترکی کی انٹیلیجنس ایجنسی نے بھی مشروط جنگ بندی کے لیے کامیاب سفارتی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔
ایران جنگ: دو ہفتے کی جنگ بندی، پاکستانی کوششوں کی تعریف
امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ میں ایک اہم پیش رفت دو ہفتوں کی جنگ بندی کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ مجموعی طور پر یہ جنگ بندی وقتی طور پر کشیدگی میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔
ایران جنگ میں مشروط سیزفائر، پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی
اس جنگ بندی کو پچھلے کئی برسوں میں پاکستان کی سب سے بڑی عالمی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
ایران کا سعودی عرب کے جبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر حملہ
جبیل کو سعودی عرب کے توانائی کے شعبے کا مرکز سمجھا جاتا ہے اور وہاں اربوں ڈالر کے مشترکہ منصوبے قائم ہیں۔
ٹرمپ کی ڈیڈ لائن، ایران اپنے مؤقف پر برقرار
ایران نے امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کے لیے پاکستان کا تجویز کردہ امن منصوبہ قبول کرنے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے واضح انکار کر دیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی نہیں بلکہ اس جنگ کے مستقل خاتمے کا خواہاں ہے۔ دوسری طرف ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر حملے بدستور جاری ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کر رکھا ہے کہ ان کے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں ایران کو ’’ختم کر دیا جائے گا‘‘۔
امريکی پائلٹ کی بازيابی کا آپريشن، ’تاريخی لمحہ‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو تصديق کی کہ ايک امریکی کرنل کو وسطی ایران میں ایک بڑی کارروائی ميں شدید زخمی حالت میں ريسکيو کر ليا گيا ہے۔ ایرانی فورسز کی فائرنگ کے بعد ایف-15 فائٹر جیٹ سے ایجیکٹ ہو کر امریکی فضائیہ کا یہ اہلکار تقریباً دو دن تک پہاڑی علاقوں میں چھپا رہا۔ مزيد تفصيلات رپورٹ ميں۔
جنگ کے باوجود سعودی شہر الخرج میں زندگی رواں دواں
ایران جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی سعودی ہلاکتیں الخرج میں ہی ہوئیں،تاہم وہاں کے رہائشی حوصلے اور صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
پاکستان نے جنگ بندی کی تجویز امریکہ اور ایران کے حوالے کر دی
اس تجویز کے تحت فوری جنگ بندی نافذ ہو گی جبکہ 15 سے 20 دن کے اندر ایک وسیع معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ایندھن بچاؤ اقدامات: پاکستان میں کفایت شعاری پالیسی کتنی کارآمد ہوگی؟
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی تیل سپلائی کے خدشات کے دوران پاکستان نے ایندھن بچانے کے لیے چار روزہ ورک ویک اور سرکاری ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم پالیسی متعارف کرائی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ اقدامات کس حد تک مؤثر ثابت ہوں گے؟
پاکستان: ایران جنگ کے باعث ترسیلات زر اور ملازمتیں خطرے میں
ایران جنگ کے باعث خلیجی ممالک میں لاکھوں پاکستانی کارکنوں کے روزگار اور ان کی طرف سے ترسیلات زر خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کے لیے دوڑ میں تیزی کا خدشہ
ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کی امریکی جنگ حکمت عملی الٹا اثر بھی دکھا سکتی ہے۔
ایران میں لاپتا امریکی پائلٹ کی تلاش پر انعام کا اعلان
ایران میں مار گرائے جانے والے امریکی طیارے میں سوار پائلٹ کی تلاش نہ صرف امریکہ بلکہ ایران کی طرف سے بھی کی جا رہی ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی چینل پر پائلٹ کو زندہ پکڑ کر پولیس یا فوج کے حوالے کرنے پر انعامات کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔
ایران جنگ، چین اور پاکستان کی مشترکہ سفارتی کوششیں جاری
چین نے ایران جنگ کے تناظر میں خطے میں اپنی سفارتی سرگرمیاں غیر معمولی حد تک تیز کر دی ہیں۔
کیا عراق کو بھی ایران جنگ میں گھسیٹا جا رہا ہے؟
فروری کے آخر میں ایران جنگ کے آغاز کے بعد عراق میں موجود ملیشیاؤں نے امریکی اور اسرائیلی مفادات پر حملے شروع کر دیے۔
ایران کے خلاف امریکی، اسرائیلی جنگ میں شدت اور عالمی خدشات
ایران جنگ کی شدت میں اضافے پر عالمی سطح پر شدید خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
جنگ کے باعث چینی پراپیگنڈا میں امریکہ کا تاثر جارح طاقت کا
مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں ایرانی بلیاں ایک عقاب سے لڑتے دکھائی گئی ہیں، جو ایران جنگ کی علامت ہے۔
خارگ میں داخل ہونا آسان لیکن وہاں ٹکنا مشکل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ زمینی فوج کا استعمال کر کے تیل کے حوالے سے ایران کے اہم ترین جزیرہ خارگ پر کنٹرول حاصل کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ شاید اسے حاصل تو کر لے مگر اس کی فوج کے لیے شدید خطرہ پیدا ہو جائے گا۔
ایران جنگ سے متعلق سفارتکاری: پاکستان نے بھارت کو مات دے دی؟
ایران جنگ سے متعلق پاکستان جتنی زیادہ سفارتی کوششیں کر رہا ہے، اتنی ہی بھارت کے محتاط رویے پر انگلیاں اٹھتی جا رہی ہیں۔
حتمی ایرانی شکست تک امریکہ جنگ جاری رکھے، خلیجی عرب ممالک
خلیج فارس کی عرب ریاستیں امریکہ سے نجی طور پر یہ مطالبہ کر رہی ہیں کہ وہ ایران کی حتمی فوجی شکست تک جنگ جاری رکھے۔
پاکستان مؤثر امریکی ایرانی مکالمت کی میزبانی کے لیے دباؤ میں
پاکستان ایسے وقت پر ایران جنگ میں ثالثی کی کوشش میں ہے، جب ممکنہ علاقائی جنگ کے باعث معیشت اور سلامتی دونوں کو خطرہ ہے۔
ایران جنگ، جنگ بندی کی کوششیں اور زمینی کارروائی کے امکانات
گزشتہ روز پاکستانی دارلحکومت اسلام آباد میں مختلف علاقائی طاقتوں کے اعلیٰ سفارتکاروں کی ملاقات میں جنگ بندی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ امریکہ میں بھی یہی کہا جا رہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔ تاہم دوسری جانب اضافی امریکی فوجی دستے مبینہ طور پر زمینی کارروائی کے لیے مشرق وسطیٰ پہنچ گئے ہیں۔
کیا جنگوں کے اثرات نسلوں میں منتقل ہوتے ہیں؟
جنگ اور شدید تناؤ انسانی ذہن اور جسم پر دیرپا اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ ماحول ایپی جینیٹک نظام پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ بعض سائنسی مطالعات کے مطابق شدید صدمہ ایسی تبدیلیاں پیدا کر سکتا ہے جو ممکنہ طور پر اگلی نسلوں تک پہنچ سکتی ہیں۔ کیا جنگوں کی وجہ سے آنے والی نسلیں بھی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا شکار ہوں گی؟
پاکستان اور افغانستان کے مابین شدید سرحدی فائرنگ کا تبادلہ
حکام کے مطابق دونوں جانب سے توپ خانے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے سرحد پار اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان میں ایران جنگ سے متعلق مذاکرات، آبنائے ہرمز پر توجہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی بات چیت جہاز رانی کے لیے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی تجاویز پر مرکوز رہی۔
حوثیوں کا میزائل حملہ، خطے میں جنگ مزید پھیلنے کا خدشہ
ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثی جنگجو گروہ نے ایران جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار اسرائیل پر میزائل حملہ کیا ہے۔ یوں مشرق وسطیٰ کی جنگ کا ایک نئے اور خطرناک موڑ میں داخل ہونے کا خدشہ شدید ہو گیا ہے۔
جنگ کے خاتمے کے لیے ایران نے مطالبات پیش کر دیے
ایران نے امریکہ کے پیش کردہ 15 نکاتی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کیے ہیں۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق تہران کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حملے اس وقت تک نہیں روکے گا، جب تک امریکہ جنگی نقصانات کا ازالہ نہیں کرتا اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو تسلیم نہیں کرتا۔
امریکہ ایران کشیدگی میں پاکستان غیرمتوقع ثالث مگر کیسے؟
امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مسلح تنازعے میں پاکستان ایک غیرمتوقع ثالث کے طور پر ابھرا ہے۔
’امریکی ہلاکتوں‘ کے لیے ایران کو معلومات روس نے دیں، کالاس
یورپی یونین کی چیف ڈپلومیٹ کالاس کے بقول ایران جنگ میں ’امریکی ہلاکتوں‘ کے لیے تہران کو خفیہ معلومات ماسکو نے مہیا کیں۔
ایران جنگ کے سبھی فریق ’مخلصانہ امن مذاکرات‘ شروع کریں، چین
چین نے ایران جنگ کے سبھی فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس تنازعے کو ختم کرنے کے لیے ’مخلصانہ امن مذاکرات‘ شروع کریں۔
جنگ سے انکار، اسپین کی سفارتی حکمت عملی
اسپین نے ایران جنگ میں شامل ہونے سے انکار کر کے امریکی صدر ٹرمپ کو ناراض کر لیا۔ دائیں بازو کی اپوزیشن جماعتیں اس فیصلے کو یورپی اتحاد کے لیے خطرہ قرار دے رہی ہے، جبکہ عوام کی ایک بڑی تعداد اس فیصلے کی حمایت کرتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا صرف الگ رہنا کافی ہے؟ حافظ احمد کی ویڈیو رپورٹ۔
امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں جنگ کی کھلی تیاری، روس
روس نے کہا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی رواں ماہ شروع ہونے والی وسیع تر مشترکہ فوجی مشقیں ’جنگ کی کھلی تیاری‘ ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ ایران میں کس سے مذاکرات کر رہے ہیں؟
امریکی صدر ٹرمپ نے توانائی کی ایرانی تنصیبات پر حملوں کی اپنی دھمکی پر عمل درآمد فی الحال مؤخر کر دیا ہے۔
یورپی یونین اور آسٹریلیا آزاد تجارتی معاہدے پر متفق
یورپی یونین اور آسٹریلیا کے مابین ایک نئے اور انتہائی جامع آزاد تجارتی معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
ایران جنگ کے معاشی اثرات: سویڈن پٹرول پر ٹیکس کم کر دے گا
اسکینڈے نیویا کی ریاست سویڈن کی حکومت مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات کے پیش نظر ملک میں پٹرول پر ٹیکس کم کر دینا چاہتی ہے۔
ایران کے خلاف جنگ: امریکہ کا روزانہ ایک بلین ڈالر کہاں جا رہا ہے؟
امریکہ ایران کے خلاف جنگ میں روزانہ قریب ایک بلین ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ یہ رقم جا کہاں رہی ہے، جانیے ہماری اس ویڈیو میں۔
امریکی اسرائیلی حملوں سے ایران کے ثقافتی ورثے کو نقصان
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی ثقافتی ورثے سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تو یہ جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتی ہے۔
ایران جنگ اور پاکستان، افغانستان کے درمیان کشیدگی
تازہ فضائی حملوں کے بعد پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان کشیدگی شدید تر ہو گئی ہے۔
فیکٹ چیک: ایران سے منسوب جعلی تصاویر، عالمی میڈیا تک گمراہ
ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی حملوں کے درمیان جعلی تصاویر عالمی اداروں کو دھوکا دینے میں کیسے کامیاب ہوئیں؟
امریکہ نے ایرانی آئل ایکپسورٹ پر عائد پابندیاں کیوں نرم کر دیں؟
امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی تیل کی برآمد پر عائد پابندیاں 30 دن کے لیے عارضی طور پر نرم کرنے کا لائسنس جاری کر دیا۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ ہرمز میں جاری لڑائی اور جہاز رانی کی رکاوٹوں نے عالمی سپلائی چین کو مفلوج کر دیا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کی جنگ، سیٹیلائٹ تصاویر کیا کہہ رہی ہیں؟
ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں اور جوابی ایرانی کارروائیوں کے باعث کتنا نقصان ہو چکا ہے؟
یوکرینی جنگ میں تیزی، امریکہ میں مذاکرات بھی متوقع
روس اور یوکرین کی جانب سے ایک دوسرے پر گزشتہ شب بڑے پیمانے پر ڈرون حملوں کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 1
اگلا صفحہ